ابنا: آج عراق کی نئي پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منتخب اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم نوری مالکی اور سابق اسپیکر اسامۃ نجیفی نے شرکت کی جبکہ سابق وزیر اعظم ایاد علاوی اس جلسے غائب تھے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس سب سے بزرگ رکن پارلیمنٹ کی صدارت میں ہوا۔ مھدی حافظ نے نے اس جلسے کی صدارت کی۔ آج کے اجلاس میں تین سو اٹھائيس اراکین میں سے دو سو پچپن اراکین حاضر تھے۔ بتایا جاتا ہےکہ سیاسی گروہوں میں ابھی وزیر اعظم کے بارے میں اتفاق نہیں ہوا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیاسی گروہوں اور پارٹیوں نے اتفاق کیا ہے کہ سلیم الجبوری پارلیمنٹ کے اسپیکر ہونگے جبکہ ھمام حمودی اور حسین شہرستانی نائب اسپیکر کے عھدے کےلئے میدان میں ہیں۔
.....
/169