1 جولائی 2014 - 16:15
بغداد فضائی کاروائيوں کے لئے ایران کی مدد لے گا

عراقی پارلیمنٹ اور نوری مالکی کی پارٹی کے رکن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عراق کی درخواستوں کو مسترد کئےجانے کی صورت حکومت بغداد داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف فضائي کاروائيوں کے لئے ایران کی مدد لے گي۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے کہا ہےکہ عراقی حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے انہیں ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہم امریکہ کی مدد کا انتظار کررہے تھے اور اگر امریکہ نے ہماری بات نہ مانی تو ہم ایران سے فضائي کاروائیوں کے لئے مدد لیں گے۔واضح رہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بغداد کے حالیہ دورے میں کہا تھا کہ اگر امریکہ فضائي حملوں کے لئے عراق کی مدد نہیں کرتا ہے تو یہ اس کی غیر ذمہ داری کی علامت ہوگي۔ قابل ذکرہے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عراق نے ہم سے مدد کی درخواست کی تو ہم عالمی قوانین کے دائرے میں عراق کی مدد کریں گے۔

.......

/169