اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ایک اعلی عھدیدار ایاد البزم نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے موقع پر فلسطینیوں کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اھل غزہ وزارت داخلہ کی ھدایات پر عمل کریں۔ ادھر تحریک حماس، تحریک جہاد اسلامی، جمہوری محاذ، نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر صیہونی حملے کچھ ہی دنوں میں شروع ہوسکتے ہیں۔ ان تنظیموں نے صیہونی حکومت کو دوبارہ جارحیت کے خطرناک نتائج کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما احمد المدلل نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگي عزائم سے اس غاصب حکومت کی بھوکھلاہٹ کا پتہ چلتا ہے اور فلسطینی تنظیمیں صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گي۔ ادھر تحریک حماس نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت تین صیہونیوں کے اغوا اور ان کے قتل کو بہانہ بناکر غزہ پر حملے کرنا چاہتی ہے۔ قدس نیوز کے مطابق سامی ابوزھری نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ہی ان تین اسرائيلوں کو اغوا کیا تھا اور اسی نے انہیں قتل بھی کیا ہے اور اب اس بہانے سے غزہ پر دوبارہ حملے کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے حماس پر تین صیہونیوں کے اغوا اور قتل کے الزام کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے ان کو کس نے اغوا کیا تھا اور کس نے قتل کیا ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے بعد صیہونی فضائیہ کے جنگي طیاروں رات میں اور صبح کے وقت غزہ پر تیس مرتبہ بمباری کی ہے۔اس صیہونی جارحیت میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صیہونی درندوں نے آج غرب اردن کے شہر جنین میں حملہ کیا جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگيا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲