28 جون 2014 - 12:41
عراق، فوج کی پیشقدمی، کئی علاقوں پر قبضہ

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے شدید جھڑپوں کے بعد صلاح الدین صوبے کے کچھ علاقوں پر پھر سے قبضہ کر لیا ہے۔

ابنا: عراق کی وزارت دفاع نے جمعے کو ایک ویڈیو کلپ جاری کی جس میں بغداد-سامراء ہائی وے پر فوجی گاڑیوں کو چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، فوج کی اس کاروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور بہت سے فرار ہو گئے۔ سیکورٹی فوج اور رضا کاروں نے اس سے پہلے شمالی تکریت کے کچھ علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش کے دہشت گردوں نے دس جو کو موصل شہر اور اس کے بعد شمال مغربی بغداد سے 140 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع تکریت پر قبضہ کر لیا تھا۔
دہشت گردوں نے کہا تھا کہ وہ بغداد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوری مالکی نے شہر موصل پر قبضے کو سازش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کریں گے۔
فوج اور رضاکاروں کی متعدد کاروائیوں میں اب تک کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سےجھڑانے میں کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔
دوسری جانب فوج نے بابل صوبے سے شمالی علاقوں کو آزاد کر لیا ہے اور صلاح الدین صوبے کے کئی علاقوں میں پولیس اسٹیشن اور فوجی مرکز قائم کر دیا ہے۔
سومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بابل صوبے کے گورنر صادق مدلول السلطانی نے اعلان کیا کہ شمالی علاقوں سے لے کر فلوجہ سے عامریہ علاقے تک فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں فوجی چک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران کاروائی میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

.......

/169