28 جون 2014 - 10:58
کابل میں عبداللہ عبداللہ کی حمایت میں مظاہرہ

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں احتلافات و کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے اور عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے دارالحکومت کابل میں ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: عبداللہ عبداللہ کے طرفداروں نے کل دارالحکومت کابل میں ایک بڑی ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ملک کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں دھاندلی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے امیدوار عبداللہ عبداللہ کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق اس مظاہرے میں عبداللہ عبداللہ نے بھی افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ صلاح الدین کے ہمراہ شرکت کی۔دوسری جانب دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے ایک اور امیدوار اشرف غنی احمد زئی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ہے اور انتخابات کے نتائج پر کسی بھی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں کیا جاسکتا۔

........

/169