22 جون 2014 - 14:56
عراق، داعش سے مقابلے کے لئے لاکھوں رضاکار تیار

عراق کے با اثر مذہبی رہنما مقتدی الصدر کے اعلان پر ملک بھر میں لاکھوں شیعہ مسلمان ریلیوں میں حصہ لے کر مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کا عزم لے رہے ہیں۔

ابنا: شمالی بغداد کے صدر سٹی میں سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں فوجی لباس میں نوجوانوں نے اپنے ملک اور مقدس مقامات کی حفاظت کی قسم کھائی۔

ذرائع کے مطابق، مقتدی صدر 10 ہزار كمانڈوز کی قیادت کر رہے ہیں جو رضاکارانہ طور پر تكفيري دہشت گرد گروہ داعش سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

دوسری جانب عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے حامیوں کو یہ خوف ستانے لگا ہے کہ کہیں جیش المہدی دوبارہ منظم نہ ہو جائے اورداعش کی طرف سے پیدا ہوئی ان کی امیدوں پر ایک بار پھر پانی نہ پھر جائے۔

واضح رہے کہ 2003 میں امریکی اور برطانوی افواج کو شکست دینے والے جیش المہدی نے 2006 سے 2008 تک ملک میں بعثی عناصر کی طرف سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

ایک وقت امریکی فوجیوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے والی ریلی میں شامل جدید ہتھیاروں سے لیس جیش المہدی کے كمانڈوز نے یہ واضح کر دیا کہ وہ اب اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کے ناپاک قدم برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی یہاں واپس آنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ہم سب ان پر موت بن کر ٹوٹ پڑیں گے۔
اس درمیان ریلی میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم عراقی فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گی اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

.......

/169