ابنا: ترکي کے نائب وزيراعظم بلنت آرينج نے جمعے کو ترکي کے شہر بورصہ ميں ايک پريس کانفرنس ميں اس بات کا اعتراف کيا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ ترکي کي حکومت کے تعاون سے متعلق انہيں کچھ معلومات حاصل ہيں –
ترکي کے نائب وزيراعظم نے کہا کہ ترکي کو اس گروہ کے مقاصد اور اس کے ڈھانچے کے بارے ميں پورا علم ہے –
ترکي کے نائب وزيراعظم بلنت آرينج کا يہ بيان ايک ايسے وقت آيا ہے جب ترکي ميں حزب اختلاف کے رہنما کمال قليچدار اوغلو نے ابھي حال ہي ميں اعلان کيا تھا کہ داعش کے ہاتھ ميں جو ہتھيار ہيں وہ ترکي نے ہي ارسال کئے ہيں –
اس درميان بعض سفارتي ذريعوں کا کہنا ہے کہ ترک وزيراعظم رجب طيب اردوغان آئي ايچ ايچ کے نام سے موسوم ايک امدادي ٹيم کے توسط سے شام اور عراق ميں داعش کے ساتھ رابطے ميں رہتے ہيں اور يہ امدادي ٹيم عراق اور شام ميں داعش کو ہتھيار پہنچانے کي ذمہ داري نبھاتي ہے-
.......
/169