12 جون 2014 - 04:29
کشمیر میں تحریک حریت کا احتجاج

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کی جانب سے حیدر پورہ میں تحریک حریت کے مجوزہ سیمینار پر پابندی کے بعد چیرمین حریت(گ) سید علی گیلانی نظر بندی توڑ کر گھر سے باہر نکل آئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کی جانب سے حیدر پورہ میں تحریک حریت کے مجوزہ سیمینار پر پابندی کے بعد چیرمین حریت(گ) سید علی گیلانی نظر بندی توڑ کر گھر سے باہر نکل آئے اور انہوں نے شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، غلام نبی سمجھی اور نعیم احمد خان سمیت متعدد مزاحتمی لیڈران کے ہمراہ ایئرپورٹ روڑ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ تحریک حریت نے سال 2010 میں پولیس اور فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی یاد میں حیدر پورہ میں ایک سیمینار منعقد کرنے کا پروگرام بنایا تھا جس میں سرکردہ مزاحتمی لیڈران، دانشوروں ، صحافیوں اور جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ بدھ کی صبح جب حریت لیڈران اور کارکنان حریت دفتر پہنچنا شروع ہوئے تو کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت آفس کے باہر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی جبکہ گردونواح کی سڑکوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔ مظاہرین نے اس موقع پر اسلام اور آزادی کے حق میں زوردار نعرے بازی اور سیمینار کو طاقت کے بل پرناکام بنانے کی مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز