10 جون 2014 - 15:29
عراق میں ایمرجنسی نافذ

نوری مالکی نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے امیرجنسی نافذ کی ہے

ابنا: رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے امیرجنسی نافذ کی ہے اور تمام ہمسایہ ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی اپنی سرحدوں پر حفاظتی انتظامات کڑے کردیں۔ انہوں اقوام متحدہ کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے تمام وزارت خانوں کو ھدایات دی ہیں کہ دہشتگردوں کے ہاتھون نقصان اٹھانے والے تمام افراد اور خاندانوں کی مکمل طرح سے حمایت کی جائے۔

عرب لیگ کی جانب سے داعش کی بربریت کی مذمت

عرب ليگ نے ملت عراق کے خلاف داعش تکفیری گروہ کی انسانیت سوز کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔ الیوم السابع ویب سائيٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل لعربی نے آج قاہرہ میں ایک خطاب میں کہا کہ عرب لیگ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کے ساتھ بھرپور طرح سے ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ نبیل العربی نے ملت عراق بالخصوص اھل موصل پر دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے تمام عراقی گروہوں سے متحد ہونے کی ا پیل کی اور کہا کہ دہشتگردی کی مختلف صورتون کے مقابل متحد ہوجائيں ۔ العربی نے کہاکہ ملت عراق کو اس حساس زمانے میں متحد ہوجانا چاہیے کیونکہ ان کے ملک کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے داعش تکفیری گروہ نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں صوبائي انتظامیہ کی عمارت پر قبضہ کرنے کےعلاوہ دو ٹی چینلوں کی عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے شہر موصل پر مکمل طرح سے قبضہ کرلیا ہے۔ عراق کی السومریہ نیوز کے مطابق داعش گروہ نے موصل کی جیلوں پر قبضہ کرکے ہزاروں قیدیوں کو چھوڑدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو جیلوں سے ایک ہزار چارسو قیدیوں کو رہا کرالیا گيا ہے۔

.......

/169