اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فلم فرشتہ کی ہدایت کار محترمہ مرضیہ برومند نے روس کے اٹھارہویں بین الاقوامی فیلم فیسٹیول ميں گولڈ میڈل دریافت کیا۔
حفاظت و نجات کے زیرعنوان ماحولیات کے سلسلے میں منعقدہ اٹھارہواں بین الاقوامی فیلم فیسٹیول دو سے سات جون تک شمال مغربی سائبیریا میں منعقد ہوا جس میں دنیا کے پینسٹھ ملکوں کی چارسوپچاس فلموں کو مقابلے کے لئے پیش کیا گیا۔
محترمہ برومند کی فیلم فرشتہ کا موضوع نوروز اور فطرت کے بارے میں ایران کی روایتی داستانوں اور نظریات پرمبنی ہے جس میں ماحولیات کے بارے میں ایرانی عوام کے افکار ونظریات کی منظر کشی کی گئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲