7 جون 2014 - 08:35
یوکرین نے مخالفین کا طیارہ مار گرایا

حکومت یوکرین کے مخالفین نے اسلاویا نسک شہر میں ایک جاسوس طیارہ مارگرایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت یوکرین کے مخالفین نے اسلاویا نسک شہر میں ایک جاسوس طیارہ مارگرایا ہے۔
یوکرینی حکومت کے مخالفین کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ طیارہ کئی بار اسلاویانسک شہر پر پرواز کرچکا تھا جسے مخالفین نے مارگرایا۔
واضح رہے کہ حکومت یوکرین کے مخالفین دونتسک کے علاقے میں بھی گذشتہ دنوں میں فوج کے کئی طیارے اور ہیلی کاپٹرگراچکے ہيں۔
یوکرین کے صدارتی انتخابات میں پترو پوروشنکو کی کامیابی اور ان کی جانب سے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں فوجی کاروائی کی حمایت کے بعد فوج نے مخالفین پر اپنے حملے تیز کردیئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز