ابتا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے الجزائر میں اخضر ابراہیمی سے ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام اور فلسطین کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اخضر ابراہیمی جو شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تھے۔انہوں نے حال ہی میں اپنے عھدے سے استعفی دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اخضر ابراہیمی اور محمد جواد ظریف نے عالم اسلام، ناوابستہ تحریک اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ یہ ملاقات الجزائر کے وزیر خارجہ کی جانب سے دئیے جانے والے عشائيے میں ہوئي۔ اس موقع پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بولیویا کے صدر اووہ مورالس، الجزائر کے وزیر اعظم اور ناوابستہ تحریک کے بعض ملکوں کے وزراء خارجہ سے ملاقات کی۔ محمد جواد ظریف الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے الجزائر گئے ہیں۔ یہ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔
.......
/169