ابنا: شام کے وزير اعظم وائل الحلقي نے کابنيہ کي ہفتہ وار ميٹنگ ميں کہاکہ شام کي حکومت نے صدارتي اليکشن کے لئے ضروري انتظامات مکمل کرلئےہيں- انہوں نے کہا کہ اس کے لئے تمام انتظامي امور اور اطلاع رساني کے عمل کو بھي مکمل کرليا گياہے - شام کے وزير اعظم نے فرانس اور جرمني کي حکومتوں کي طرف سے ان ملکوں ميں مقيم شامي شہريوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے فيصلوں کي مذمت کي اور کہا کہ فرانس اور جرمني کا يہ اقدام جمہوريت کے سلسلے ميں مغرب کے نعروں کے منافي ہے –
شام ميں صدارتي اليکشن تين جون کو ہوگا –
شام کے وزيرا عظم وائل الحلقي نے شام کي اقتصادي صورتحال کے بارے ميں کہا کہ بعض علاقائي اور عالمي قوتيں شام کي معيشت کو کمزور کرنے کي درپے ہيں اور وہ اس کے لئےشام کي کرنسي ليرہ کي قدر کو بھي کم کرنے کي کوشش کررہي ہيں –
انہوں نے کہا کہ شام کي حکومت ان تمام سازشي اقدامات کا مقابلہ کرے گي تاکہ شام کي کرنسي اپني قدر کي حفاظت کرسکے-
.......
/169