ابنا: مصری ذرائع کے مطابق قاہرہ کی عین الشمس یونیورسٹی میں اخوان المسلمين کے حامی طلباء نے منگل کو فوجی بغاوت سے وجود میں آئی حکومت کے عناصر کے خلاف مظاہرہ کیا اورملک میں صدارتی عہدے کے امیدوار اور معزول صدر محمد مرسي کی قانونی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کرنے والے اہم عنصر عبد الفتاح السیسي سے بغیر کسی شرط کے صدارتی عہدے کے انتخابات سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ قاہرہ میں پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔ اسی طرح الجيزۃ میں اخوان المسلمين کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ مصر کے صوبہ سینا میں اخوان المسلمين کے حامیوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے کہ اس جھڑپ کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے۔ مصر میں یہ جھڑپیں ایسے حالات میں جاری ہے کہ اس ملک کی عدالت نے اتوار کو قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی کے سینتیس طلباء کو جو اخوان المسلمين کے حامی تھے، بغاوت کے الزام میں چار سال کی جیل کی سزا سنائی ہے۔
.......
/169