6 مئی 2014 - 16:41
کشمیر میں پولنگ اسٹیشن کے باہر زوردار دھماکہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے وتر گام پولنگ اسٹیشن کے باہر زور دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے وتر گام پولنگ اسٹیشن کے باہر زور دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ کشمیر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس وفورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وتر گام ہائی اسکول پر نامعلوم افراد نے پیٹرول بم پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کی وجہ سے اسکول کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔ادھرشمالی کشمیر میں الیکشن کو پر امن طور پر منعقد کرنے کے سلسلے میں پولیس وفورسز نے 450 کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲