26 اپریل 2014 - 13:16
کراچی میں فوجی آپریشن، لشکر جھنگوی کا سرغنہ ہلاک

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں سیکیورٹی فورسیز کی کاروائی میں لشکر جھنگوی کا ایک سینیئر کارکن ہلاک ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آیا جہاں اس دہشتگرد کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسیز نے آپریشن کیا اور پھر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں قاری نوشاد نامی لشکر جھنگوی کا یہ سینیئر کارکن جسے سرغنہ بھی کہا جاتا ہے ، ہلاک ہوگیا۔اس کاروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں بم دھماکے کے بعد پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ ٹارگٹڈ آپریشن، کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں کیا۔حراست میں لئے گئے افراد کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲