ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات کے ایک اورمرحلے کی انجام دہی کیلئے جاری تیاریوں کے موقع پر نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دیہی کونسل کے دو اراکین کو ان کے ایک بیٹے کے ہمراہ ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کا مقصد، لوک سبھا کے جاری انتخابات میں عوام کو ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا رہا ہے۔ اس علاقے میں آئندہ ہفتے انتخابات ہونے والے ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169