12 اپریل 2014 - 17:06
 امریکہ اول درجے کا جنگ پسند ملک ہے

سابق امریکی صدر جیمی کاٹر نے کہا ہے کہ امریکہ اول درجے کا جنگ پسند ملک ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جیمی کارٹر نے ‘‘ٹائم  میگزین ’’ کے ساتھ ایک انٹریو میں امریکی خارجہ پالسی کو ہدف تنقید بنا کر سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور موجودہ امریکی صدر باراک اوبامہ کو مشرق وسطی ٰ میں قیام امن کیلئے پہل نہ کرنے پر متنبہ کیا ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ کارٹر نے اوبامہ کی خارجہ پالسی کی تنقید کی ہو بلکہ ماضی میں بھی انہوں نے مشرق وسطیٰ میں اوبامہ کے ڈرون استعمال کے تصریحات کی جم کر تنقید کی ۔
انہوں نے نہ صرف اوبامہ انتظامیہ بلکہ اوبامہ کی خارجہ پالسی کو آڑے ہاتھوں لیکر کہا کہ امریکہ اول درجہ کا جنگ پسند ملک ہے۔
کارٹر نے کہا کہ ماضی کا ریکارڈ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسری عالمگیر جنگ کے بعد اقوام متحدہ کے قیام سے لیکر امریکہ کہیں نہ کہیں جنگ میں لگا تار مصروف رہتا ہے تقریباً تیس ملکوں میں ہم نے جنگی تنازعے شروع کئے ہیں ۔
تاہم کارٹر نے امریکی وزیر خارجہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بعض کوششیں قابل تعریف ہیں وہ ایران جوہری مذاکرات کی سربراہی کرتا ہے اور اسرائیل –فلسطین امن مذاکرات کیلئے بھی کوشاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲