ابنا: انسانی حقوق کے کارکن یوسف المحافظہ نے آج کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے فارمولا ون ریس کے موقع پر پیسنٹھ افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ یوسف المحافظہ نے کہا کہ زیادہ ترلوگوں کو مناقہ اور اکر علاقے سے گرفتار کیا گيا ہے اور حکومت نے ان افراد کی گرفتاری کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائي ہے۔ بحرین میں فارمولا ون ریس کے مقابلے تین اپریل سے چھے اپریل تک منعقد ہوئے جن کے خلاف ملت بحرین نے ملک گير احتجاج کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ آل خلیفہ اپنے جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی پر پردہ ڈالنے کےلئے فارمولا ون مقابلے کرواتی ہے۔
.......
/169