6 اپریل 2014 - 14:30
ایران کے اغواء شدہ سرحدی محافظین ایران پہنچ گئے

ایران کے چار اغواء شدہ سرحدی محافظین، دہشت گرد گروہ جیش العدل کے چنگل سے رہائی پانے کے بعد ایران واپس پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک با خبر ذریعے نے اس ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ چاروں سرحدی محافظین آج صبح افغانستان و پاکستان کے سرحدی علاقے سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔ اس باخبر ذریعے نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے  متعلقہ حکام کی پیہم کوششوں اور اسی طرح علاقے کے عمائدین کی جانب سے دہشت گرد گروہ جیش العدل پر مسلسل دباؤ ڈالے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہو‏ئے کہا کہ علاقے کی عمائدین کی جانب سے دہشت گرد گروہ جیش العدل کا مقابلہ کرنے پر اتفاق رائے اور تعاون، ان کوششوں کے  نتیجہ بخش ہونے میں موثر ثابت ہوا۔ العالم نیوز چینل نےبھی ایک رپورٹ میں ان اغواء شدہ سرحدی محافظین کے ایران میں داخل ہونے کی خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان وبلوچستان کے سرحدی علاقے سے گذشتہ فروری کے مہینے میں پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو دہشت گرد گروہ جیش العدل نے اغواء کرلیا تھا ۔

.............

242

لیبلز