اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدیقہ طاھرہ فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کی شام غریباں کی مجلس تہران میں حسینیہ امام خمینی(ع) میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے اعلی حکام کے علاوہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای بھی تشریف فرما تھے۔
بی بی دو عالم کی شام غریباں کے سلسلے میں منعقد مجلس میں خاندان اہلبیت(ع) کی عظمت اور مظلومیت کو بیان کیا گیا عزاداروں نے جناب سیدہ پر پڑے مصائب کا ذکر سن کر گریہ و ماتم کیا۔
واضح رہے کہ حسینیہ امام خمینی(ع) میں ۴ اپریل بروز جمعہ تک مجالس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲