2 اپریل 2014 - 07:38
جنوبی سوڈان سے عوام  کی نقل مکانی جاری

عالمی ادارہ مہاجرت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے عوام کی نقل مکانی جاری ہے اور یہ پناہ گزیں ایتھیوپیا کی طرف جارہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  الیوم السابع نے عالمی ادارہ مہاجرت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی سوڈان میں جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور اس علاقے کے عوام ایتھیوپیا کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے پچہتر ہزار شہری ایتھیوپیا چلے گئے ہیں اور گامبلا کے شہر میں بنائے گئے مہاجر کیمپ تیزی سے بھر رہے ہیں۔ پناہ گزینوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔ جنوبی سوڈان میں صدر اور انکے مخالفین کے درمیاں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز