18 اگست 2026 - 00:25
ٹرمپ، ایران کے مقابلے میں اپنی شکست، چھپا رہا ہے، اسکاٹ رٹر + ویڈیو

سابق امریکی فوجی افسر اور اقوام متحدہ کے سابق انسپکٹر نے کہا: ڈونلڈ ٹرمپ کرہ ارضی کے اوپر قابل نفرت ترین اور پست ترین اور روئے زمین پر منافق ترین شخص ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سابق امریکی فوجی افسر اور اقوام متحدہ کے سابق انسپکٹر، اسکاٹ رٹر نے کہا: ڈونلڈ ٹرمپ کرہ ارضی کے اوپر قابل نفرت ترین اور پست ترین اور روئے زمین پر منافق ترین شخص ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ٹرمپ ایسا شخص ہے جس کو ایرانیوں سے خوب خوب مار پڑی ہے، شکست کو قبول کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود آکر کہتا ہے کہ "ہم نے ان کی میزائل طاقت تباہ کر دی ہے، ان کی پوری بحریہ کو غرق کر چکے ہیں، ان کی فضائیہ کا مکمل خاتمہ کر چکے ہیں، اور ان کی افواج کو مٹا چکے ہیں!" حالانکہ ان میں سے کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہؤا ہے! یہ کہ "ہم ابنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں"، یہ بات بھی نہیں ہوئی ہے۔

ویڈیو کی تفصیل:

اسکاٹ رٹر نے کہا:

ڈونلڈ ٹرمپ کرہ ارضی کے اوپر قابل نفرت ترین اور پست ترین اور روئے زمین پر منافق ترین شخص ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ٹرمپ ایسا شخص ہے جس کو ایرانیوں سے خوب خوب مار پڑی ہے، شکست کو قبول کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود آکر کہتا ہے کہ "ہم نے ان کی میزائل طاقت تباہ کر دی ہے، ان کی پوری بحریہ کو غرق کر چکے ہیں، ان کی فضائیہ کا مکمل خاتمہ کر چکے ہیں، اور ان کی افواج کو مٹا چکے ہیں!" حالانکہ ان میں سے کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہؤا ہے! یہ کہ "ہم ابنائے ہرمز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں"، یہ بات بھی نہیں ہوئی ہے۔

چنانچہ بنیادی طور پر جو اس کے ہونٹ ہلتے ہیں، تو سمجھ لیجئے کہ جھوٹ بول رہا ہے! لہذا ہم اس کی کوئی بات بھی قبول نہیں کر سکتے۔

وہ صرف ایک مثبت تصویر پیش کرنے کے لئے کوشاں ہے، اور یہی اس کی پوری کارکردگی ہے، ٹرمپ برانڈ کی حفاظت! [یعنی] ٹرمپ کو سب سے بہتر ہونا چاہئے، چنانچہ جو بھی ٹرمپ سے وابستہ ہے، اس کو سب سے بہتر ہونا چاہئے اور [وہ کہتا ہے کہ] یقینی امر ہے کہ آبراہام لنکن طیارہ بردار جہاز پر ہمیں کوئی مسئلہ درپش نہیں ہے!!

میں ان باتوں کو برداشت نہیں کر سکتا، یہ صورت حال میری عقل کو زائل کر دیتی ہے، میں جہاز کی نگہداشت اور تعمیر و مرمت کو سمجھتا ہوں؛ یہ واقعات ہمیشہ رونما ہوتے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں کیونکہ طویل عرصے تک کی لام بندیوں میں حاضر رہا ہوں جہاں حوصلے سے متعلق مسائل ہیں، اور کبھی ایک سپاہی، ملاح، پائلٹ یا میرین رکن خودکشی کر دیتا ہے۔ چنانچہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

فوجی خدمت مشکل ہے، لام بندیاں اور بھی مشکل ہیں، اور جنگ کے دوران کی لام بندیاں گھرانوں کو پارہ پارہ کر دیتی ہیں۔ افراد کو تعلق ختم کرنے کے خطوط موصول ہوتے ہیں اور اداس ہو جاتے ہیں۔

یہ قیادت کا مسئلہ ہے؛ چنانچہ جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، ناقابل تصور وسیع پیمانے پر قیادت کی شکست اور دیوالیہ پن ہے، بالخصوص جب ہم کھانے کے بارے میں بات کرتے ہیں؛ کیونکہ گولہ بارود، طبی سہولیات اور کھانے پینے کی اشیاء تین بنیادی ستون ہیں جو فوج کی دنیا کو چلاتے ہیں اور کوئی بھی لائق کمانڈر کبھی بھی ان کی قلت نہیں ہونے دیتا۔

اگر گولہ بارود ختم ہوجائے تو آپ ہارے ہوئے ہیں

اگر آپ کے پاس اپنے فوجیوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور دیکھ بھال کی صلاحیت نہ ہو، تو آپ ہارے ہوئے ہیں، اور

اگر آپ کے پاس کھانا ختم ہوجائے تو ہمہ جہت طور پر ہارے ہوئے ہیں؛ کیونکہ ایک فوج بھرے ہوئے پیٹ کے ساتھ نقل و حرکت کرتی ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha