22 مارچ 2014 - 19:30
نوروز کی مناسبت سے اشٹین کا پیغام

یورپی یونین کی شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک پیغام ميں ایران کے وزیر خارجہ کو مباکباد پیش کی ہے ۔

ابنا: یورپی یونین کی شعبۂ خارجہ  پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹین نے ایک پیغام ميں نوروز 1393 ہجری شمسی کی مناسبت سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو مبارکباد پیش کی ۔ ان کے اس پیغام میں کہا گيا ہے کہ ہم باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جشن نوروز نئے حالات وجود ميں آنے کی جانب ایک قدم ہوگا جو تمام ایرانی اور یورپی باشندوں کے فائدے میں ہوگا ۔......./169