ابنا: عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عراقي فوج نے ملک کے کئي اہم مقامات کو داعش سے موسوم بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ سے وابستہ مسلح افراد کے وجود سے پاک کراليا ہے۔ عراق کے فوجي ذرائع کے مطابق فوجيوں نے کہ جنہيں ہيلي کاپٹروں کي مدد حاصل تھي، بعقوبہ کے ايک شمالي قصبے ميں کاروائي کرکے القاعدہ سے وابستہ نام نہاد دولت اسلاميہ في العراق والشام نامي دہشت گرد گروہ داعش کو اس علاقے سے پيچھے دھکيل ديا ہے۔درايں اثنا عراقي فوج کے دستوں نے فضائيہ کي مدد سے بغداد کرکوک ہائي وے پر واقع سحہ نامي گاؤں کو داعش کے دہشت گردوں سے چھڑا کر اس پر کنٹرول حاصل کرليا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بغداد کرکوک ہائي وے سخت فوجي اقدامات کي وجہ سے بدستور بند ہے جبکہ صوبہ کرکوک کے علاقے سليمان بيک اور آمرلي کے حالات پر امن اور معمول کے مطابق ہيں۔ان مقامات پر مسلح دہشت گردوں کي کسي بھي سرگرمي کا مشاہدہ نہيں کيا جارہا ہے۔ ادھر بتايا جاتا ہے کہ عراقي فوج نے مشرقي صوبے ديالہ ميں ايک جھڑپ کے دوران داعش گروہ کے تين سرکردہ افراد سميت آٹھ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے۔......./169
21 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514577
عراقي فوج نے کئي علاقوں کودہشت گردوں کے وجود سے پاک کراليا ہے۔