14 مارچ 2014 - 20:30
شامی فوج کی کاروائی ميں متعدد دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے دھشتگردوں کے خلاف اپنی ایک کاروائی میں لبنان کی سرحد کے قریب واقع علاقے تلکلخ میں کم از کم بیس دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: شام کی فوج نے دھشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ کاروائی کرتے ہوئے شام کے علاقے الجمارک میں دھشتگردوں کے لئے ہتھیار لے جانے والی ایک کھیپ کو تباہ کردیا اور اس کاروائی میں دسیوں دھشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح شام کی فوج نے اس ملک کے مغربی علاقوں میں مسلح دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا اور دھشتگردوں کے کئی سرغنوں کو ہلاک کیا ہے۔ دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اعتراف کیا ہےکہ اس ملک میں دھشتگردوں کو حالیہ دنوں میں شامی فوج کے مقابلے میں بڑی شکست ہوئی ہے اور دھشتگرد گروہ داعش کے کئ سرکردہ سرغنہ ان کاروائیوں میں مارے گئے ہیں۔......./169