ابنا: مصري وزارت داخلہ کے ترجمان ہاني عبداللطيف نے کہاکہ ايک دہشت گرد گروہ کے افراد صوبہ دقہليہ کے پڑوسي صوبوں ميں دہشت گردانہ کاروائياں انجام دينے سے پہلے ہي گرفتار کرلئے گئے -مصري وزارت داخلہ کےترجمان نے کہا کہ جن نيٹ ورکوں کا پتہ لگايا گيا ہے ممکن ہے کہ وہ سسٹم کے لحاظ سے ايک دوسرے سے مرتبط نہ ہوں ليکن يہ سبھي نيٹ ورک ملک ميں دہشت گردي کے ايک ہي جيسے منصوبے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے - مصري وزارت داخلہ نے يہ خبرايک ايسے وقت دي ہے جب دنيا کے ستائيس ملکوں منجملہ ڈنمارک نے مصري حکومت پراس بات کو لے کر تنقيد کي ہے کہ وہاں آزادي اظہار رائے پر قدغن لگائي جارہي ہے اور سيکورٹي فورس حکومت کے مخالفين کو کچل رہي ہے -ڈنمارک کي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں جس پر دنيا کے ستائيس ملکوں منجملہ امريکا، فرانس، جرمني، ترکي اور جاپان کے بھي دستخط ہيں، اس سلسلے ميں مصري حکام کو خبردار کيا ہے -دوسري جانب مصري وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبدالعاطي نے بھي اس بيان پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ اگرچہ اس بيان ميں مثبت نکات پائے جاتے ہيں ليکن اس ميں غلط معلومات کو جگہ دي گئي ہے -......./169
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512708
مصر ميں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صوبہ دقہليہ ميں ايک دہشت گرد گروہ کے کئي افراد کو گرفتار کرليا گيا ہے -