5 مارچ 2014 - 20:30
افغانستان، تشدد میں ہلاکتیں

جنوبی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسیز کے نو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ابنا: فدائیان افغانستان نامی محاذ کے ترجمان قاری حمزہ نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں اسپین بولدک کے علاقے میں سرحدی سیکیورٹی فورسیز کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں نو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک سرکاری ذرائع نے اس خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی فورسیز نے طالبان گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کرکے اس گروہ کے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ صوبے لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان سرحدی زواک نے کہا ہے کہ افغان نیشنل آرمی نے طالبان گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں طالبان گروہ کا ایک سرغنہ ملا حضرت اپنے بھائی سمیت ہلاک ہوگیا۔اس کاروائی کے دوران طالبان گروہ کے دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔......./169