4 مارچ 2014 - 20:30
پاکستان میں مذاکرات حساس مرحلے میں داخل

پاکستان میں حکومتی اور طالبان کمیٹی کی ملاقات کے بعد جاری کئے جانے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد مذاکرات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے

ابنا: پاکستان میں حکومتی اور طالبان کمیٹی کی ملاقات کے بعد جاری کئے جانے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد مذاکرات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے اور اب نیا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں ملاقات کے بعد پاکستان کےحکومتی اور طالبان کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ پریس بریفنگ دی۔ بیان  میں کہا گیا ہے کہ دوسرا مرحلہ کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں فریقین کی جنگ بندی پرتفصیل سے غور کیاگیا اور طالبان کمیٹی نے مضبوط حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ طالبان نے اسلام آباد دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کے نتائج، تسلی بخش ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارا اور طالبان کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ طالبان حالیہ دھماکوں کی مذمت کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲