ابنا: برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے روس پر تجارتی پابندیوں کی مخالفت کر دی ہے تاہم یورپی یونین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوج بلا لے ورنہ اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یوکرین کی صورتحال پر غور کے لیے نیٹو نے آج 28 رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔امریکا نے روس کے ساتھ طے شدہ جنگی مشقیں ملتوی کردیں ہیں اور تجارت اورسرمایاکاری سے متعلق مذاکرات معطل کردئیے ہیں۔ یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے معزول صدر وکٹر یانوکووچ کی درخواست پر وہاں فوج بھیجی تاکہ قیام امن ہو سکے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ روس کو تنہا کرنے کے لیے سفارتی اوراقتصادی اقدامات پر غور کیا جا رہاہے۔ دوسری جانب صنعتی طور پر ترقی یافتہ سات ممالک نے روس میں جی-8 سربراہی اجلاس کی تیاری کے لئے ہونے والی بات چیت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاوس نے فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور یورپی یونین کے توسط سے ایک بیان جاری کیا ہے۔اس کے مطابق روسی اقدامات کی وجہ سے ہی یہ ممالک سوچی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی اس بیان میں یوکرین میں فوجی مداخلت کی مذمت کی گئی ہے۔ اس دوران ان ممالک نے یوکرین کو مالی تعاون فراہم کئے جانے کی بھی بات کی۔ جی-8 ممالک کے لیڈروں کی جون میں ملاقات طے ہے۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511010
روس پر اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر امریکا اور برطانیہ میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔