2 مارچ 2014 - 20:30
ایران، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی اہمیت

سعودی عرب کےنئے سفیر نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس موقع پر کہا کہ ایران اسلامی ملکوں بالخصوص ہمسایہ ملکوں کےساتھ پختہ اور برادرانہ تعلقات باقی رکھتے ہوئے ان میں فروغ لانے پر یقین رکھتا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے سعودی عرب کے نئے سفیر عبدالرحمن بن غرمان الشہری کے کاغذات تقرری وصول کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نظر میں تعلقات میں توسیع لانے کے سلسلے میں سعودی عرب، اسلامی بالخصوص ہمسایہ ملکوں میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کا تعاون بلاشبہ پورے علاقے میں امن و سکوریٹی اور استحکام کے لئے مفید ہوگا۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ سیاسی اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے اور علاقائي نیز عالمی مسائل میں ریاض کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنا چاہتی ہے۔  ......./169