27 فروری 2014 - 20:30
یمن میں بد امنی کا سلسلہ جاری

یمن کے دارالحکومت صنعاء کی "الستین" شاہراہ پر اس ملک کی وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دو بم دہماکے ہوئے ہیں۔

ابنا:  لبنان کے المیادین نیوز چینل نے اپنی آج کی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء کی "الستین" شاہراہ پر اس ملک کی وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دو بم دہماکے ہوئے ہیں۔ واضح رہےکہ یمن کے صدر "عبد ریہ منصور ھادی" کی رہائشگاہ بھی اسی شاہراہ پرواقع ہے۔ یمن کے صدر نے اس سے قبل اس ملک کے خلاف دھشتگردانہ حملوں کا مقصد و ہدف یمن کے سیکیورٹی ڈھانچے اور فوجی مراکز کو تباہ کرنا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت دھشتگردوں کے مقابلے کے لئے اپنی تمام ترتوانائیوں کو بروئے کار لائے گی اور اس ملک سے دھشتگردوں کی بیخ کنی کر کے رہے گی۔ یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں یمن میں فوج و سیکیورٹی فورسیز کے خلاف دھشتگردانہ حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے، جس کے نتیجے میں ابھی تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲