ابنا: ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف سی، اہلکاروں کے قتل نے صورتحال یکسر تبدیل کردی۔ حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان نے آج اپنے ملک کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں مذاکرات کے دوران طالبان کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان کے ٹھوس اقدامات کے بغیر بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات ممکن نہیں ہوسکتے اور طالبان ہر قسم کی کارروائیاں غیر مشروط طور پر بند کردیں تو مذاکرات دوبارہ شروع کئے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز کمیٹی نے طالبان کی نامزد کمیٹی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاملے میں طالبان کے تمام گروہوں سے رابطہ ہوگیا ہے جلد ہی کسی نتیجے پرپہنچ جائیں گے اور طالبان مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں۔
.......
/169