ابنا: پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگرد ترک کی بعض نجی کمپنیوں کی مدد سے زخمیوں کے اعضاء بدن کی غیر قانونی سودا گری کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شامی دہشتگردوں نے ایک خاص جماعت تشکیل دی ہے جو شام کے عام شہریوں کو پکڑ کر ہسپتال لے جاتے ہیں جہاں ان کے اعضاء بدن کی غیر قانونی سوداگری کی جاتی ہے۔یہ دہشتگرد پھر ان کے لاشوں کی عکس بندی کرکے مشتہر کرتے ہیں تاکہ یہ تاثٔر پیدا کیا جائے کہ یہ زیادتیاں شامی حکومتی فوج کرتا ہیں ان اعضاء بدن کو نجی ایمبولنسوں کے زریعے ترکی بھیج دیا جاتا ہے۔حال ہی میں یہ بات مظر عام پر آئی کہ ترکی ہسپتالوں میں شام کے زخمیوں کے اعضاء چوری کرکے کالے بازاروں میں فروخت کئے جاتے ہیں۔مئی 2013 میں لبنان کے اخبار‘‘الدیار’’ نے لکھا تھا کہ ترکی کے اسپتالوں میں زیر علاج شامی زخمیو ں کے اعضاء بدن چوری کئے جاتے ہیں اخبار نے ترکی حاکوموں پر اس نوعیت کے اسپتالوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔درایں اثنا ترک کے ڈاکٹروں نے شام کے 62000 زخمیوں میں سے 15000 زخمیوں کے اعضاء بدن نکال کر شام واپس دفنانے کیلئے بھیجے جانے کا انکشاف کیا ہے۔لبنانی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اعضاء بدن میں سے خاص کر گردوں،جگروں اور دلوں کو نکال کر دوسرے بیماروں کو فروخت کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504203
پرس ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شامی دہشتگردزخمیوں کے اعضاء بدن کی غیر قانونی سودا گری کرتے ہیں۔