3 فروری 2014 - 20:30
پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت

پاکستان کے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امیرالحسنات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پیر امیرالحسنات نے تاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عشرۂ فجر کی مناسبت سے منعقدہ ثقافتی پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں استحکام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی حمایت کی ہے  اور وہ تاریخی اسلامی انقلاب کو خراج  تحسین پیش کرتا ہے۔ پیرامیرالحسنات نے تاکید کےساتھ کہا کہ سامراجی طاقتیں اور دشمنان اسلام نے اسلام کو تن تنہا کرنے کےلئے کافی سازشیں رچائیں لیکن ایرانیوں نے دشمنوں کی شیطانی سازشوں کےمقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرکے حضرت امام خمینی(رہ)  کے مقاصد کی بنیاد پر اسلامی انقلاب کو جاوداں بنا دیا۔

.......

/169