25 جنوری 2014 - 20:30
کربلا میں دھماکے کا ارادہ رکھنے والے دو دھشتگرد گرفتار

کربلا کی سکیورٹی فورس نے دو ایسے دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو اس صوبہ میں دھماکہ کرنے کی کوشش میں تھے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا معلی کے پولیس افیسر احمد محمد عمران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کربلا کی سکیورٹی فورسز نے آج القاعدہ سے وابستہ دو دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو کربلا میں دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں افراد القاعدہ سے وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان میں سے ایک کو شمال کربلا جبکہ دوسرے کو الخیرات کے اطراف سے گرفتار کیا ہے۔احمد محمد عمران نے کہا ہے کہ کربلا صوبے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اس لیے کہ صوبہ الانبار کی موجودہ حالت کے پیش نظر القاعدہ کےعناصر کا پورے ملک میں پھیلنے کا احتمال پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲