14 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان: شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

پاکستان کی فوج نے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ اس علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے گھروں میں رہے۔

ابنا: فوج نے شمالی وزیرستان کے مرکز میران شاہ ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے اور "بنون" شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ اس ساتھ صوبائی حکومت نے اپنے ایک بیان عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور اس علاقے میں فوجی آپریشن تک اپنے گھروں میں رہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو لگانے کا مقصد و ہدف اس علاقے کو مسلح دھشتگردوں سے پاک کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چھ مہینوں میں طالبان گروہ کے عناصر نے پاکستان کی فوج کی سرحدی چیک پوسٹوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔  دوسری جانب طالبان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ دنوں بھی اپنے حملوں میں تیزی پیدا کردی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔....... 

/169