ابنا: عراقی فوج کی دجلہ کمان کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ بعقوبہ میں العظیم کے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کے ایک سرغنہ کو اسکے دو اہم ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع شہر الرمادی میں داعش دہشتگرد گروہ کے چار افراد کو ہلاک کردیا گيا تھا۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسیز نے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی غرض سے شہر الرمادی کے مختلف علاقوں میں جاری اپنی کاروائیوں کے دوران خالدیہ کے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کے چار افراد کو ہلاک اور دس دیگر افراد کو گرفتار کرلیا۔
.......
/169