ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان مارٹین نسیرکی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں بانکی مون کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنیوا کے جوہری سمجھوتے پر عنقریب عملدرآمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اقوام تحدہ کے حکام اس سمجھوتے پر عملدرآمد کے نتیجے میں اس حوالے سے اور دوسرے مثبت نتائج کی امید کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے، کہ اقوام متحدہ اس نتیجے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھتی ہے، کہا کہ بانکی مون آئندہ مذاکرات سے کافی امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے چوبیس نومبر کو جنیوا میں طے پانے سمجھوتے پر بیس جنوری سے عملدرآمد کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
.......
/169