10 جنوری 2014 - 20:30
ایران: شام کے لئے ایران کی حمایت قانونی ہے

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے محمد خزاعی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے شام کی حمایت مکمل طرح سے قانونی ہے۔

ابنا: محمد خزاعی نے امریکی ٹی وی چینل پی بی ایس کے معروف پروگرام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کی انتھا پسندی اور تشدد کا مخالف ہے اور ان مظاہر کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی مذہبوں میں اختلاف نہیں ہے اور ایران علاقے کے تمام ملکوں اور برادران اھل سنت کے ساتھ نہایت دوستانہ تعلقات رکھتا ہے بالخصوص تہران نےہمیشہ سے ملت فلسطین کی ،جو اھل سنت ہیں، حمایت کی ہے ۔ انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ شام میں فوری طورپر خونریزی اور تشدد ختم ہونا چاہیے اور شام کے عوام کو اپنا یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے بارے میں فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کہیں نہیں ہوتا ہےکہ کوئي دوسرا ملک کسی ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے۔.......

/169