10 جنوری 2014 - 20:30
شام: سعودی مفتیوں کے تخریبی کردار پر احتجاج

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندہ دفتر نے ایک بیان جاری کرکے شام میں سعودی عرب کے وہابی مفتیوں کے تخریبی کردار اور ان کی جانب سے ملت شام کے قتل عام کےلئے دہشتگردوں کو اکسانے کے اقدامات پر احتجاج کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے نمائندہ دفتر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے عبوری صدر زید بن رعد کو خطوط بھیج کر اس بات پر شدید احتجاج کیا ہےکہ سعودی عرب کے وہابی مفتی شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو شامی قوم کے قتل عام کے لئے اکسارہے ہیں۔ ان خطوط میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب کے سترہ وہابی مفتی شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو عوام کے قتل عام کے لئے اشتعال دلارہے ہیں۔ ان خطوط میں کہا گیا ہےکہ وہابی مفتی سعودی عرب کی مسجدوں میں اپنی تقریروں میں دہشتگردوں کو ملت شام کے قتل عام پر اکساتے ہیں۔ درایں اثنا شام کی  پارلیمنٹ کے ایک رکن رامی صالح نے کہا ہےکہ آل سعود کی حکومت دہشتگردی کی بنیادوں پر استوار ہے۔ رامی صالح نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آل سعود علاقے میں دہشتگردی کی حمایت کررہی ہے اور آل سعود کو دہشتگردی کی حمایت سے روکنے کےلئے اس پر عالمی دباؤ ڈالا جانا ضروری ہے۔ رامی صالح نے کہا کہ آل سعود کی حکومت علاقے میں امریکہ کی دوغلی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے اور آل سعود کے حامی منجملہ تکفیری دہشتگرد صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے علاقے میں بدامنی پھیلارہے ہیں۔ شام کی پارلیمنٹ کے اس رکن نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب اور تکفیری دہشتگردوں کو کو کٹھ پتلیوں کی طرح استعمال کررہا ہے اور اس کا ھدف علاقے میں فرقہ واریت پھیلانا ہے۔

.....

/169