6 جنوری 2014 - 20:30
یورپی پارلیمانی وفد کا دورۂ ایران

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ کے دفتر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس ملک کے پارلیمانی وفد کا دورۂ ایران، ایران کے پارلیمانی وفد کے دورۂ برطانیہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

ابنا: برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور ایران و برطانیہ کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ "جیک اسٹراو" کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں برطانیہ کے پارلیمانی وفد کے دورۂ تہران کا ذکر کرتے ہوئے  اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ، ایران کے پارلیمانی وفد کے برطانیہ کے دورے کے لئے راہ ہموار کرے گا۔ ایران و برطانیہ کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ "جیک اسٹراو" کے دفتر کے اعلان کے مطابق وہ جمعہ تک تہران میں رہیں گے۔ مختلف شعبوں خاصطور پر سیاسی و اقتصادی شعبوں میں تہران و لندن کے تعلقات میں بہتری کی کوشش، برطانیہ کے پارلیمانی وفد کے دورۂ ایران کے اصلی اہداف و مقاصد میں سے بتائے گئے ہیں۔

.......

/169