5 جنوری 2014 - 20:30
عراق، فلوجہ میں فوجی مہم جاری

عراق ميں فوج نے فلوجہ سے شدت پسندوں کو باہر نکالنے کے لئے، القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباري کي ہے ۔

ابنا: عراقي فوج نے، رمادي سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو باہر نکالنے کے بعد فلوجہ کا محاصرہ کيا تھا جہاں دہشت گردوں نے کئ اہم عمارتوں پر قبضہ کر ليا تھا ۔ خبروں کے مطابق ، عراقي فوج  نے فلوجہ ميں کامياب آپريشن کيا ہے اور اب اس شہر ميں حالات معمول پر آ رہے ہيں۔فلوجہ ميں مقامي حکام نے ايک بيان جاري کرکے بتايا ہے کہ شہر ميں زندگي معمول پر آ رہي ہے ۔ واضح رہے گزشتہ کئ دنوں سے عراق کے الانبار صوبے کے شہروں رمادي اور فلوجہ ميں عراقي  فوجيوں اور القاعدہ کے شدت پسندوں کے درميان شديد جھڑپيں جاري تھيں۔

.......

/169