5 جنوری 2014 - 20:30
غاصب صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کا خرچہ 40ٹریلین ڈالر

آسٹریلیا کے ایک تحقیقاتی مرکز کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ ابھی تک صہیونی ریاست کی حمایت و سیکیورٹی کی برقراری پر 40 ٹریلین ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

ابنا: آسٹریلیا کے ایک تحقیقاتی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رقم کی اس مقدار میں سے 10 ٹریلین ڈالر دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خرچ ہوئے ہیں۔ اس تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ، صہیونی ریاست کی حمایت اور اس حکومت کی اقتصادی و فوجی اور سماجی حیثیت کو مضبوط کرنے کے لئے اتنی بڑی رقم مختص کی ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ پر بعض صہیونی انتہا پسند حکمفرما ہے اور امریکی کی دو بڑی پارٹیاں یعنی ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ ، مشرق وسطی میں امن کی برقراری پر مبنی جھوٹے دعوؤں کے ذریعے صہیونی حکومت کے امن مذاکرانت کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ آسٹریلیا کے اس تحقیقاتی مرکز نے تاکید کی ہے کہ صہیونی ریاست کی وحشیانہ کاروائیاں حتی دوسرے ملکوں میں بھی جاری ہیں، اور اس حکومت کے پاس 200 سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈز بھی موجود ہیں۔

.......

/169