ابنا: شام کی فوج نے کل ایک فوجی آپریشن میں دمشق کے نزدیک واقع علاقے زبادانی ميں 50 دہشت گردوں کو جبکہ جنوبی درعا صوبے ميں 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ شام کی فوج نے صوبۂ حمص میں بھی لبنان کے راستے سے اس صوبے میں دہشت گردوں کی گھسنے کی کاروائی کو ناکام بنادیا ۔ لبنان کے المنار ٹیلویزن نے گذشتہ دو دنوں میں ڈھائی سو دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے ۔ دوسری جانب شام میں دہشت گردوں نے صوبۂ حماہ کے علاقے الربیعہ پر حملہ کرکے دو بچوں سمیت تین شامی باشندوں کو ہلاک کردیا اور چھ دیگر کو زخمی کردیا۔ ...../169
2 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 491824
شام کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی مہم کے حوالے سے فوجی آپریشن میں 90 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔