ابنا: فرانس پریس کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل نے امن معاہدے کے تحت 26 فلسطینی قیدیوں کورہاکردیا۔ قیدیوں کی وطن واپسی پر فلسطینیوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیااور جشن منایا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور سیاسی رہنماوٴں نے رہا ہونے والے قیدیوں سے ملاقات کی ۔ فلسطینی حکام کے مطابق 26 قیدیوں کو امن معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے 104فلسطینی قیدیوں کو 4مراحل میں رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یہ قیدیوں کی رہائی کا تیسرامرحلہ تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جلد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں1400 گھروں پر مشتمل نئی یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491035
26 فلسطینی قیدی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو گئے۔