ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس اجلاس کا مقصد طے پانے جوہری سمجھوتے پے عملدرآمد کی نگرانی کرنا بتایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں ایرانی وفد کی شرکت کا ہدف طے پانے والے سمجھوتے کا حقیقی ادراک ہے۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے اس اجلاس کے بارے میں کہا تھا کہ اس اجلاس میں طے شدہ سمجھوتے پر عملدرآمد کے طریقوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائیگا۔ویانا میں یہ اجلاس رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔
.......
/169