6 دسمبر 2013 - 20:30
امریکی وزیر دفاع افغانستان کے دورے پر

امریکہ کے وزیر دفاع، افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: امریکہ کے وزیر دفاع، افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن – کابل سیکورٹی معاہدے پر فوری دستخط نہ کرنے کے حوالے سے افغان صدر حامد کرزئی کی مخالفت کے ساتھ ہی ، امریکہ کے وزیر دفاع آج کابل پہنچ گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے میں افغان صدر کے ساتھ چیک ھیگل کی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ لیکن کابل حکومت کے بعض ذرائع نے کہا ہےکہ امریکی وزیر دفاع و افغان صدر کی ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کا اصرار ہے کہ رواں عیسوی سال کے اختتام سے پہلے ہی کابل – واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے جائیں، لیکن افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اس سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے مسئلے کو اس ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد تک کے لئے مؤخر کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲