6 دسمبر 2013 - 20:30
وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد، 281 افراد ہلاک

امدادی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت میں دو دن کے تشدد میں 281 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: وسطی افریقی جمہوریہ میں ریڈ کراس کے سربراہ پاسٹر اینٹونی مباؤ بوگو نے جمعہ کو بتایا کہ ان کے عملے کو رات ہونے سے پہلے یہ لاشیں ملی ہیں اور سنیچر کی صبح کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے وقت اس تعداد میں اور بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ’کل کا دن انتہائی خوفناک ہوگا۔ ہم کل کام کریں گے میرا خیال ہے کہ ہمیں اس کام کے لیے چوتھا دن بھی چاہییے۔جمہوریہ میں تشدد میں اضافہ اس وقت ہوا جب فرقہ وارانہ فسادات کے باعث بڑے پیمانے پر قتل عام کے خدشات سامنے آئے۔بنگوئی پر جمعرات کو حملہ کیا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق حملہ آور ملیشیا معزول صدر فرانکوئس بوزیز کے حامی ہیں۔ مارچ میں باغیوں کے ہاتھوں معزول کیے جانے کے بعد سے ملک کشیدگی کا شکار ہے۔......./169