1 دسمبر 2013 - 20:30
یوکرین میں ہر طرح کے مظاہروں پر پابندی عائد

يوکرين کي ايک عدالت نے دارالحکومت کي ايف ميں ہر قسم کے مظاہروں پر عارضي پابندي عائد کردي ہے۔

ابنا: انٹرفيکس نيوز ايجنسي کے مطابق کيف ايک عدالت نے شہر کے مرکزي چوراہوں اور اس سے متصل شاہراہوں پر ہر قسم کے مظاہروں پر ايک ہفتے کے لئے پابندي لگانے کا حکم ديا ہے، عدالت کے فيصلے ميں کہا گيا ہے کہ استقلال اور يورپ اسکوائر اور اسي طرح خريشاتک، گروشوفسکي اور باگامولتس شاہراہوں پر يکم دسمبر سے سات دسمبر تک ہر قسم کے مظاہرے منع ہيں جبکہ شہر کے باقي حصوں ميں مظاہروں پر کوئي پابندي نہيں ہے۔ قبل ا ز اين کي ايف انتظاميہ نے مقامي عدالت سے درخواست کي تھي کہ وہ شہر کے مرکزي علاقے ميں ہر قسم کے مظاہروں پر پابندي عائد کردے۔دوسري جانب حزب اختلاف کي جماعتوں نے مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کرنے کي بھي دھمکي دي ہے۔ حزب اختلاف کي جماعتيں حکومت کي جانب سے يورپي يونين کے ساتھ يکجہتي کے بل کي توثيق نہ کرنے کے خلاف احتجاج کر رہي ہيں۔ ايک اور اطلاع کے مطابق حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ارکان پارليمنٹ نے مظاہرين کے خلاف پوليس کے تشدد آميز رويئے پر احتجاج کرتے ہوئے پارٹي سے عليحدگي کا اعلان کرديا ہے۔......./169